• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ، امریکا کا ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزا دینے سے انکار

امریکا نے فیفا ورلڈ کپ کےلیے ایران کے 15 رکنی وفد کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے ایران کی فٹ بال ٹیم کے پلیئرز اور ٹیکنیکل اسٹاف کے ویزے جاری کردیے ہیں تاہم ٹیم کی ایڈمنسٹریشن اور مینجمنٹ ارکان کے ویزوں میں مسائل درپیش ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کی طرف سے تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز ایرانی فٹ بال ٹیم کے پلیئرز کو امریکا میں داخلے کے ویزے جاری کیے گئے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید