ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے رہنما ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ فکسڈ ٹیکس اسکیم ٹیکس نیٹ بڑھانے میں اہم پیش رفت ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام تاجر اور دکاندار تنظیموں کی مشاورت اور مطالبے پر کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ایس ایم تنویر نے صدر آل پاکستان انجمنِ تاجران اجمل بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہں ایف بی آر کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ اسکیم میں شامل دکانداروں کو ایف بی آر رجسٹریشن پلیٹ جاری کرے گا۔ دکانداروں کو رجسٹریشن پلیٹ دکان کے باہر آویزاں کرنا ہوگی۔