دبئی (سبط عارف)عالمی تحقیق کے مطابق جائیداد میں سرمایہ کاری کیلئے امارات دنیا کی پہلی ترجیح ہے۔56فیصد عالمی سرمایہ کاروں نے اماراتی پراپرٹی مارکیٹ میں سنجیدہ دلچسپی ظاہر کی، امریکا اور برطانیہ بھی پیچھے رہ گئے۔سرمایہ کاروں نے منافع، استحکام، شفاف قوانین اور آسان ملکیت کے نظام کو امارات کی بڑی طاقت قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابقامریکی تحقیقی ادارے پینٹا گروپ کی جانب سے کرائے گئے عالمی سروے میں عرب امارات کو جائیداد میں سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے پسندیدہ منزل قرار دیا گیا ہے۔عالمی تحقیق کے مطابق متحدہ عرب امارات جائیداد میں سرمایہ کاری کے لئے دنیا کی سب سے پرکشش منزل بن کر ابھرا ہے۔ امریکی ریسرچ ادارے پینٹا گروپ کی جانب سے تیار کردہ " یو اے ای ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ انڈیکس" میں 56 فیصد عالمی سرمایہ کاروں نے اماراتی پراپرٹی مارکیٹ میں سنجیدہ دلچسپی ظاہر کی، جو سروے میں شامل تمام ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے۔تحقیق کے مطابق امارات نے سرمایہ کاری کی کشش کے لحاظ سے امریکا (54 فیصد)، برطانیہ (41 فیصد)، فرانس (28 فیصد) اور اسپین (27 فیصد) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔