• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔

واشنگٹن میں منعقدہ صحافیوں کی تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ آپ کے لیے یہ شاید بہت بڑی خبر ہوگی مگر وہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ چوتھی بار صدارتی الیکشن لڑیں۔

صدر ٹرمپ دوسری صدارت کی مدت تقریباً نصف حد تک مکمل کرچکے ہیں، امریکی آئین کی بائیس ویں ترمیم کے سیکشن ون کے مطابق کوئی بھی شخص دو بار سے زیادہ صدر منتخب نہیں کیا جاسکتا۔

اس لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیسری ہی نہیں براہ راست چوتھی بار بھی صدر بننے کی خواہش کا اظہار کیے جانے پر لوگوں کو حیرت نہیں ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید