• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آ کے بزمِ ادب نشین میں ہم

ہوگئے ہیں معززین میں ہم

ہر قدم پر عروج پاتے گئے

کر کے گھر چشمِ حاسدین میں ہم

ڈس لے تُو آج، جتنا ڈسنا ہے

ہوں گے کل تیری آستین میں ہم

ہاتھ دھو بیٹھے ہیں خراب سے بھی

کھوئے کچھ ایسے بہترین میں ہم

سب ترے عشق کی نوازش ہے

جو ہیں چشمِ تماش بین میں ہم

ہار کا غم ہے اب بھی سینے میں

لاکھ ہیں آج فاتحین میں ہم

دھیرے دھیرے سنورتے جاتے ہیں

رہ کے قربِ مخالفین میں ہم

یہ جو ہے سر زمینِ ہند ذؔکی

دفن ہوں گے اِسی زمین میں ہم

ذکی طارق بارہ بنکوی

(سعادت گنج، بارہ بنکی، یوپی، بھارت)

سنڈے میگزین سے مزید