• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی کا تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن سید فیصل گیلانی نے نام نہاد تحریک سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

سید فیصل گیلانی نے راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پُرتشدد حملوں کی مذمت کی۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی ان کارروائیوں کو دیکھتے ہوئے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر حکومت کے محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیم قرار دے دیا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات جس طرف جارہے تھے اس کے بعد جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پر پابندی ہی لگنی تھی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا تھا کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر مطالبہ منوانا چاہتی ہے جو ممکن نہیں، ان لوگوں کی نیت درست نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی جس طرح کی تیاری کر رہی تھی اور جو فنڈنگ ا سکو مل رہی تھی اور ایجنسیز اور ہمیں ان ذرائع کا بھی معلوم تھا اور انہیں واضح کر دیا گیا کہ یہ درست نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید