• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلہ کمیٹی نے انمول پنکی کا معاملہ نمٹا دیا

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کا کا معا ملہ نمٹا دیا ، اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل اے این ایف سندھ نے کہا کہ انمول کیس میں رابطوں کا ریکارڈ سائبر کرائم کے پاس ہے۔ 2019 میں اے این ایف کا کیس انمول کے خلاف تھا،رکن اسمبلی نبیل گبول نے اہم سوال بھی اٹھا دیا، ان کا کہنا تھا کہ انمول پنکی کا معاملہ معمولی نہیں ، وہ کون لوگ ہیں جو انمول کو کہہ رہے ہیں کہ سابق وزیراعظم کا نام لو۔ چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں انمول پنکی کیس زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر نے کیس ہمیں بھیجا، ہم نے پنجاب سے بھی رپورٹ مانگی تھی۔
اہم خبریں سے مزید