• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے 38 بلاکس گرانے کا حکم

بھارتی ریاست اترپردیش میں مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کے 38 بلاکس گرانے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ بلاکس پیشگی منظوری لیے بغیر بنائے گئے۔ 

مجسٹریٹ اجے کمار کی عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کی یہ دلیل ماننے سے انکار کردیا کہ یونیورسٹی کے یہ بلاکس پہلے بنے اور وہ گاؤں، جہاں یونیورسٹی بنی، رام پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں بعد میں آیا۔ اس لیے اجازت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 

اتھارٹی نے جواب میں کہا کہ اجازت لینا پھر بھی لازمی تھا۔ 

رام پور ریلوے اسٹیشن سے 12 کلومیٹر دور واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی 2006 میں سماج وادی پارٹی کے مسلمان رہنما اعظم خان نے قائم کی تھی۔ اعظم خان رواں سال یونیورسٹی کا انتظام گورننگ بورڈ کے سپرد کرچکے ہیں۔ 

یہ یونیورسٹی رام پور کے مضافاتی گاؤں سنگن کھیڑا میں واقع ہے۔ یہ گاؤں 27 ستمبر 2024 سے پہلے رام پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی حدود میں نہیں تھا۔ 

اسی لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ تمام 38 بلاکس 2024 سے پہلے بنائے گئے۔ اس لیے رام پور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے اجازت لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بعد میں بنے قانون کے تحت بلڈنگ کو غیرقانونی قرار دینا جائز نہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید