• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سوچ رہا ہوں سب کو امی کا نمبر دے دوں‘، ہما قریشی سے شادی کی افواہوں پر رچت سنگھ کا ردِعمل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارتی اداکار رچت سنگھ نے ہما قریشی سے اپنی شادی اور تاریخ طے ہونے کی افواہوں پر لب کشائی کی اور کہا کہ سوچ رہا ہوں سب  کو اپنی امی کا نمبر دے دوں۔ 

اپنی حالیہ فلم ’بےبی ڈو ڈائی ڈو‘ کی کامیابی کا جشن منانے والے اداکار رچت سنگھ ان دنوں اپنی فلم سے زیادہ اپنی شادی کی افواہوں کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گرم ہیں کہ وہ اپنی قریبی دوست اور ساتھی اداکارہ ہما قریشی کے ساتھ اسی سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔

ہما قریشی اور رچت سنگھ کے درمیان تعلقات کی خبروں کو اس وقت شہ ملی جب دونوں کو ایک سلیبریٹی کی شادی کی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

اس کے بعد دونوں کی عوامی مقامات پر مسلسل ملاقاتوں نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی، یہاں تک کہ میڈیا میں ان کی اکتوبر 2026 میں شادی کی تاریخوں کا ذکر ہونے لگا۔ 

ایک انٹرویو کے دوران جب رچت سنگھ سے اس مبینہ شادی کی حقیقت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کھل کر قہقہہ لگایا اور کہا، ’پتہ نہیں کون، کہاں میری شادی کروا رہا ہے۔ میں تو اب سوچ رہا ہوں کہ سب کو اپنی امی کا نمبر دے دوں۔ سب لوگ مجھے فون کر کے یہی پوچھ رہے ہیں۔‘

انہوں نے شادی سے متعلق دو ٹوک الفاظ میں کہا، ’ایسا کچھ بھی نہیں ہو رہا۔‘

اداکار نے مسکراتے ہوئے مداحوں سے وعدہ کیا کہ جب بھی ان کی زندگی میں ایسا کوئی بڑا موقع آئے گا، وہ خود سب کو اس کے بارے میں بتائیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید