• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکا نے ایران پر مسلسل چھٹے روز بمباری کی ہے، ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی فضائی حملے میں Iranshahr ایئرپورٹ ، بندر عباس میں کمیونی کیشن ٹاور اور بندر عباس کو Lar شہر سے ملانے والے پل کو نشانہ بنایا گیا۔

بندر عباس کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی، اہواز اور بوشہر میں بھی دھماکے سنے گئے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد ایرانی فوجی صلاحیتیں مزید کمزور کرنا ہے۔

ایرانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تنصیبات پر حملے کیے تو خطے میں امریکی تنصیبات کو صفحۂ ہستی سے مٹادیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید