انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرآف دی منتھ کےلیے مرد و خواتین کرکٹرز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی نے بنگلادیش کے مشفیق الرحیم اور تیج الاسلام جبکہ نیپال کے دیپندر سنگھ کو پلیئر آف دی منتھ کےلیے نامزد کیا ہے۔
آئی سی سی نے ویمنز پلیئرآف دی منتھ کےلیے پاکستان کی گل فیروزہ، انگلینڈ کی لورین بیل اور نیوزی لینڈ کی میڈی گرین کو نامزد کیا ہے۔