عالمی بینک نے 2026ء کے لیے عالمی اقتصادی ترقی کی شرح کا تخمینہ کم کر کے 2.5 فیصد کر دیا ہے جو 2025ء میں متوقع 2.9 فیصد کے مقابلے میں کم ہے، یہ شرح 2019ء کے آخر کے بعد سب سے کم سطح سمجھی جا رہی ہے۔
عالمی بینک کی ششماہی رپورٹ ’گلوبل اکنامک پراسپیکٹس‘ جاری کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع، توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، بلند افراطِ زر اور قرض لینے کی لاگت میں اضافے نے عالمی ترقی کی رفتار کو متاثر کیا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر توانائی کا بحران مالیاتی منڈیوں کو بھی متاثر کرتا ہے تو عالمی اقتصادی ترقی کی شرح مزید گر کر صرف 1.3 فیصد رہ سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تجارتی پالیسیوں میں غیر یقینی صورتِ حال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی عالمی معیشت کے لیے بڑے خطرات ہیں۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور اس کے وسیع استعمال میں سرمایہ کاری اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے۔