• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکسوں میں ریلیف کی تجویز

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کے لیے چار آمدنی سلیبز پر انکم ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ تنخواہ دار افراد پر عائد سرچارج ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آمدنی کے چار سلیبس کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف دینے کی تجویز دی گئی ہے، سالانہ 22 سے 32 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 23 سے کم کرکے 20 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سالانہ 32 سے 41 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 30 سے کم کرکے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے، سالانہ 41 سے 56 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 29 فیصد  اور 56 سے 70 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس کی شرح 35 سے کم کرکے 32 فیصد کرنے کی تجویز شامل ہے،  جبکہ تنخواہ دار طبقے پر عائد سرچارج ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سالانہ 15 سے 50 کروڑ آمدن کے 6 سلیبز پر سپر ٹیکس ختم کردیا گیا، سالانہ 50 کروڑ سے زائد آمدن پر سپر ٹیکس 10 سے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید