وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے 15 سے 50 کروڑ روپے کی آمدنی پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز دے دی۔
بجٹ تقریر میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہماری حکومت نے کاروبار سے 15 کروڑ روپے سے 50 کروڑ روپے تک کی آمدنی کے سیلبس پر عائد سپر ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل سپر ٹیکس کی شرح 6 سیلبس کی شکل میں 1 سے ساڑھے 7 فیصد تک عائد تھی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اسی طرح 50 کروڑ روپے سے زائد آمدنی پر سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد تھی، جسے کم کرکے 8 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
سینیٹر اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ بینکوں، تیل اور گیس تلاش کرنے والی کمپنیوں اور فرٹیلائزرز پر سرچ برقرار ہے۔