• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی برآمدات کی آمدنی پر عائد ٹیکس میں رعایت کی تجویز

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) برآمدات کی آمدنی پر عائد صفر اعشاریہ 25 فیصد ایف ٹی آر کی رعایت مزید 3 سال تک جاری رکھنے کی تجویز دی ہے۔

وزیر خزانہ نے بجٹ 27-2026ء کی رعایت 30 جون 2029ء تک جاری رکھنے کی تجویز ہے، ایکسپورٹ پر ایڈوانس انکم ٹیکس اور کم سے کم ٹیکس کی مدد میں مجموعی طور پر 2 فیصد ٹیکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسے کم کر کے 1 اعشاریہ 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے جوکہ کم سے کم ٹیکس کی مد میں ہے، آئی ٹی برآمدات اور ٹیکنالوجی شعبے کے فروغ کے لیے ٹیکس مراعات برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سپر ٹیکس میں مجوزہ کمی سے بڑی کمپنیوں اور کاروباری اداروں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے، پراپرٹی سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھانے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ٹیکسوں میں نرمی کی تجویز ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید