• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا مجموعی ہدف ایک لاکھ 43 ہزار 604 ارب مقرر

آئندہ مالی سال جی ڈی پی کا مجموعی ہدف ایک لاکھ 43 ہزار 604 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ 2026-27 کی دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس ٹو جی ڈی پی کا ہدف 2.0 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال پرائمری سرپلس 2828 ارب رہنے کا تخمینہ ہے۔ آئندہ مالی سال پیٹرولیم لیوی کا ہدف 1676 ارب روپے سے زائد مقرر ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال نیچرل گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کا ہدف 70 ارب مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال کروڈ آئل پر رائلٹی کا ہدف 45 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق نیچرل گیس پر رائلٹی کا ہدف 95 ارب روپے اور کروڈ آئل پر ونڈ فال لیوی کا ہدف 17 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کا ہدف 3 ارب 45 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق گیس پر ونڈ فال لیوی کا ہدف ایک ارب 12 کروڑ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اگلے مالی سال کلائمیٹ سپورٹ لیوی کا ہدف50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

بجٹ دستاویز کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس لیوی کا ہدف 15 ارب 73 کروڑ مقرر کیا گیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید