• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داخلی سلامتی کیلئے 259 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز

ملک میں اندرونی سیکیورٹی کو مضبوط بنانے، دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے مجموعی طور پر 259 ارب 70 کروڑ 70 لاکھ روپے کی خطیر فنڈز کی تجاویز پیش کر دی ہیں۔

مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں وزارتِ داخلہ اور اس کے تمام ماتحت بجٹ دستاویز کے مطابق وزارتِ داخلہ کے سول ایڈمنسٹریشن اور روزمرہ کے جاری (غیر ترقیاتی) اخراجات کی مد میں 24 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

 اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں سکیورٹی فرائض سرانجام دینے والے اہم ماتحت سکیورٹی اداروں بشمول پاکستان رینجرز، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی)، اسلام آباد پولیس اور کوسٹ گارڈز کے آپریشنل اخراجات، ایندھن، ہتھیاروں کی خریداری اور ملازمین کی تنخواہوں کیلئے جاری بجٹ کے تحت ہی 224 ارب 70 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق غیر ترقیاتی بجٹ کے علاوہ وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وزارتِ داخلہ اور اس کے ماتحت اداروں کے سیکیورٹی انفراسٹرکچر، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور انٹیلی جنس بیورو کے کاؤنٹر ٹیررازم اور سائبر کرائم پراجیکٹس اور نادرا کے اسمارٹ بارڈر مینجمنٹ کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 70 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز ہے تاکہ ملک کے سیکیورٹی نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔

قومی خبریں سے مزید