• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیرِ قطر کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، امن کوششوں کو سراہا

شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی : فوٹو / قطری میڈیا
شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی : فوٹو / قطری میڈیا 

قطر نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خصوصی سفارتی اور امن کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف کو قطر کے وزیرِاعظم  شیخ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے امن کےلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت پر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ متعلقہ فریقین کے مابین امن معاہدہ بہت جلد دستخط کے لیے تیار ہوگا۔

قطری  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم، فیلڈ مارشل نے سفارتی کاوشوں کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر، پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر فخر محسوس کرتا ہے، امید ہے ان اقدامات کے نتیجے میں خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو پاکستان کے دورے کی دعوت کا اعادہ کیا، قطر کے امیر کے دورہ سے متعلق دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا، وزیراعظم نے ریاستِ قطر کے امیر اور عوامِ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قومی خبریں سے مزید