دبئی (سبط عارف)جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کے دوران دلچسپ اور خوشگوار لمحات دیکھنے میں آئے جب ٹرمپ نے ایک اماراتی صحافی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے شیخ محمد سے پوچھا، "کیا یہ آپ کے ملک سے ہیں؟ ان کاانداز بہت اچھا ہے۔"ٹرمپ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں صحافی بہت بدتمیز ہیں"۔ اس پر شیخ محمد بن زاید نے مسکراتے ہوئے انہیں صحافیوں کے معاملے میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔