• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس سی کی ایم وی سبی سے متعلق رپورٹس پر وضاحت

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے ایم وی سبی سے متعلق رپورٹس پر وضاحت جاری کردی۔

ترجمان پی این ایس سی کے مطابق ایم وی سبی کو پاکستان اور خلیجی ممالک کے درمیان براہِ راست بحری رابطے کے لیے تعینات کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جہاز نے پاکستان اور جی سی سی ممالک کے درمیان 2 سفر مکمل کیے، تیسرے سفر کے دوران شدید مون سون کے باعث بعض کنٹینرز اپنی جگہ سے سرک گئے۔

پی این ایس سی ترجمان کے مطابق جہاز پر307 کنٹینرز موجود تھے، کچھ کنٹینرز کوخراب موسم کے باعث نقصان پہنچا، ہولڈ نمبر 2، 3 اور 4 میں موجود تمام کارگو محفوظ رہا۔

ترجمان کے مطابق بیشتر کارگو کامیابی سے اتار لیا گیا،71 کنٹینرز اب بھی جہاز پر موجود ہیں، 25 سے30 کنٹینرز کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

پی این ایس سی ترجمان کے مطابق کوئی کنٹینر سمندر میں نہیں گرا، تمام کارگو جہاز پر محفوظ ہے، باقی کنٹینرز اتارنے کے لیے پی این ایس سی کا کے پی ٹی سے رابطہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ایم وی سبی کو کوئی ساختی نقصان نہیں پہنچا، جہاز مکمل قابلِ سفر ہے، خراب موسمی حالات پی این ایس سی کے اختیار سے باہر تھے۔

قومی خبریں سے مزید