لاہور(اپنے نامہ نگار سے) عوامی تحریک کی سنٹرل کور کمیٹی کے ممبران خواجہ عامر فرید کوریجہ ،ڈاکٹر ایس ایم ضمیر اور بشارت جسپال نے کہا ہے کہ سستی ہائیڈل بجلی نیلم جہلم پراجیکٹ کے التواء کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں ۔ موجودہ حکمران فرنس اور کول کے مہنگے منصوبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں او ران کی اس سیاست کی وجہ سے 3سال پہلے بھی پاکستان کے عوام 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شکار تھے اور آج بھی 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں۔گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے مظاہرے اس کا ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ مرکزی رہنما خواجہ عامر فرید کوریجہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مختلف فورمز پر جا کر غلط بیانی کرتے ہیں کہ نیلم جہلم پراجیکٹ منصوبے کی تاخیر کے ذمہ دار سابق حکمران ہیں ۔