• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے، حزب اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لبنان میں حزب اللّٰہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللّٰہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن میں جو کچھ ہوا وہ اسلام آباد ٹریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔

واشنگٹن میں امریکا، اسرائیل اور لبنان فریم ورک معاہدے پر دستخط پر ردعمل دیتے ہوئے حسن فضل اللّٰہ نے کہا کہ مزاحمت کے بغیر کچھ بھی آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ لبنانی حکام کے ہر اقدام کا مقابلہ کرے گی، حزب اللّٰہ اپنے ہتھیاروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوطی سے تیار رکھے گی۔

حزب اللّٰہ کے رکن پارلیمان حسن فضل اللّٰہ نے مزید کہا کہ لبنانی حکام کو ان کے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کرنے دیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید