• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر میں رہنے والے تمام لوگ کشمیری ہیں، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل
شاہد خاقان عباسی - فوٹو: فائل

عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے تمام لوگ کشمیری ہیں۔

ایک بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا بیان دیکھا، انہیں اس کی وضاحت کرنی چاہیے۔

اے پی پی کے سربراہ نے مزید کہا کہ قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی کی سربراہی میں اپوزیشن قیادت پیر کو آزاد کشمیر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فورتھ شیڈول انگریز نے ہندوستان کے لوگوں کو دبانے کےلیے بنایا تھا، ہم آج بھی لوگوں کو فورتھ شیڈول میں ڈال رہے ہیں، یہ فرسودہ نظام ختم کریں۔

قومی خبریں سے مزید