• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے تنہا حکومت بنائے، مجبوراً اتحاد کرنا پڑتا ہے، رانا ثناء

رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ تنہا حکومت بنائے، مجبوراً اتحاد کرنا پڑتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے خواجہ آصف کے ایک بیان پر تنقید کی، خواجہ آصف کا بیان ان کی اپنی رائے ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنی لڑائی کو اتنا دور نہیں لے کر جائیں گے کہ جس سے نظام گر جائے، ہم نے آزاد کشمیر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز دی، حکومت نے نہیں مانی۔

پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحاد جماعتوں کی مجبوری ہوتے ہیں چوائس نہیں ہوتے۔ آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے ایک کے سوا تمام مطالبات مانے گئے۔

قومی خبریں سے مزید