افغان طالبان حکومت کی جانب سے بلوچستان میں سرحد پار ڈرون پروازیں ہوئی، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے چاروں ڈرون مار گرائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا فضائی دفاعی نیٹ ورک متحرک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کے ہتھکنڈے افغان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ہیں، افغان طالبان کو مناسب جواب دیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خبردار کیا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم دہشتگردوں کی سرپرستی ترک کرے، پاکستان کی مسلح افواج مکمل چوکس، وطن عزیز کےدفاع کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افغان طالبان کا غیرذمہ دارانہ طرزِ عمل افغان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے، افغان طالبان کو پُرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر عمل کرنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے خلاف اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں ایسا مؤثر جواب دیا جائے گا جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر وقت مکمل طور پر چوکس ہیں، مسلح افواج وطنِ عزیز کے ایک ایک انچ کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار کسی بھی جارحیت کا آپریشن غضبُ الحق کے تحت فوری، فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جاتا رہے گا۔