کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نےٹینکرکو آگ لگا دی، جس کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر میں لگی آگ کو بجھادیا گیا۔
حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 22 سال کے محمد اکرم اور زخمی کی شناخت 30 سال کے عبدالشکور کے نام سے ہوئی۔