ملتان سے انسانی اسمگلنگ کے کیس میں 2 سال سے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو سعودی عرب سے وطن پہنچتے ہی گرفتار کر لیا گیا، ملزم ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملزم 2024ء میں جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش میں ملوث تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کو ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔