• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے ایران کو مذاکراتی رہنماؤں کے قتل کے اسرائیلی منصوبے سے آگاہ کرنے کا انکشاف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی حکام نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اسرائیل ایرانی مذاکرات کاروں کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق امریکی اعلیٰ حکام نے رواں سال موسمِ بہار میں ثالثوں کے ذریعے ایران کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سمیت بعض اعلیٰ سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

موجودہ و سابق امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کے دوران اسرائیل تہران کی بعض اعلیٰ سیاسی شخصیات کو قتل کرنے پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کی سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

امریکی حکام کو خدشہ تھا کہ ایسے اقدامات سفارتی عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں اور ان رہنماؤں کو ختم کر سکتے ہیں جنہیں امریکا مذاکرات کے لیے اہم رابطہ کار سمجھتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید