• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عمارت گرنے پر ایکشن، 760 غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز بند

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات— فائل فوٹو
وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات— فائل فوٹو 

وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے باغبان پورہ میں حادثے کا شکار عمارت کا دورہ کیا۔

اس موقع پر رانا سکندر حیات نے کہا کہ حادثے کا شکار عمارت اسکول کی نہیں تھی بلکہ علیحدہ بلڈنگ تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ عمارت کمزور لنٹر پر کھڑی کی گئی تھی اور گزشتہ روز لنٹر جلدی کھول دیا گیا تھا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے بتایا کہ عمارت کی تعمیر کے لیے کوئی اجازت نامہ نہیں لیا گیا تھا جبکہ ایک مرلہ کی جگہ پر بچوں کو پڑھایا جا رہا تھا۔

رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ کنٹریکٹرز اور مالکان کی غفلت سے ایک بچہ جان سے گیا، والدین ایسی جگہوں پر اپنے بچوں کو مت بھیجیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2 ڈپٹی اسکولز ایجوکیشن اور 2 اے ای یوز کو معطل کر دیا گیا ہے، 760 غیر رجسٹرڈ اکیڈمیز بند کر دی گئی ہیں جبکہ 14 ہزار اکیڈمیز اور ٹیوشن سینٹرز کو وارننگ لیٹر جاری کیے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید