• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، نئےصوبوں، انتظامی یونٹس کی تحریک التواء پر بحث ہوگی

سندھ اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔ نئےصوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی تحریک التواء پر بحث ہوگی۔

صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں تحریک التواء پر اکثریتی رائے اور فیصلے کے بعد قرارداد منظور کروائی جائے گی۔

سندھ اسمبلی پہلے بھی 5 مرتبہ نئےصوبوں کےخلاف قرارداد منظور کرچکی ہے۔

سندھ سیو لائرز  کمیٹی کے تحت وکلاء نے تحریک التوا کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید