• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ضلع کچہری کے احاطے میں خاتون وکیل پر تشدد کے نامزد ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری کروالی


فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پشاور میں ضلعی کچہری کے احاطے میں خاتون وکیل پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں نامزد ملزم نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم محکمہ آبپاشی میں ایس ڈی او ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ملزم نے متاثرہ خاتون وکیل مدیحہ پرویز کے خلاف پہلے سے ایک دیوانی مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے۔ خاتون وکیل پر مبینہ تشدد کا واقعہ 23 جون کو ایک مقدمے کی پیشی کے دوران پیش آیا تھا۔ 

واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج ہے۔ جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ ملزم نے پہلے کمرہ عدالت میں خاتون وکیل کے ساتھ بدتمیزی کی، جبکہ عدالت سے باہر آنے پر انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

قومی خبریں سے مزید