• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کے نئے ہیئر اسٹائل نے مداحوں کو سلمان خان کی یاد دلا دی

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداح ان کا موازنہ بھارتی اداکار سلمان خان کے مشہور کردار رادھے موہن سے کرنے لگے۔

ہانیہ عامر نے اپنی نئی سیلفی میں سینٹر پارٹڈ، جبڑے تک لمبے بالوں اور چہرے کے دونوں اطراف لمبی لٹوں والا نیا انداز اپنایا ہے، جس نے صارفین کو سلمان خان کی 2003ء میں ریلیز ہونے والی فلم تیرے نام کے مشہور ہیئر اسٹائل کی یاد دلا دی۔

تصویر سامنے آنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ہانیہ عامر کے نئے انداز اور سلمان خان کے تیرے نام والے مشہور لک کے درمیان مماثلت پر تبصرے شروع کر دیے۔

واضح رہے کہ فلم تیرے نام میں سلمان خان کا سینٹر پارٹڈ ہیئر اسٹائل اس وقت بالی ووڈ کے مقبول ترین ہیئر اسٹائلز میں شمار ہوتا تھا، جسے برصغیر بھر میں مداحوں نے بڑے پیمانے پر اپنایا تھا۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اور فلمی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید