• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں ٹرمپ کی مداخلت پر بیلجیئن عوام کا ردعمل

امریکا اور بیلجیم کے درمیان فٹ بال ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ سے قبل فیفا کے ایک متنازع فیصلے کے باعث نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

فیفا نے امریکی اسٹرائیکر فولارن بیلاگن پر عائد ریڈ کارڈ کی پابندی معطل کی تھی، جس کے بعد وہ بیلجیم کے خلاف اگلا میچ کھیلنے کےلیے اہل ہوگئے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیفا نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی درخواست پر کیا تھا، جس پر بیلجیم سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

بیلجیئن شہریوں نے اس اقدام کو کھیل کے اصولوں اور انصاف کے منافی قرار دیا اور کہا کہ اگر سیاسی اثر و رسوخ کی بنیاد پر پابندیاں ختم ہونے لگیں تو فٹ بال کے قوانین کی حیثیت متاثر ہوگی۔

بیلجیم کے نائب وزیر اعظم میکسیم پریوو نے بھی اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی کسی فون کال کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا ہے تو یہ کھیل کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہوگی۔

دوسری جانب بیلجیم میں امریکی سفیر بل وائٹ نے صدر ٹرمپ کی مداخلت کی تردید کی اور کہا کہ ٹرمپ نے صرف فیصلہ ہونے کے بعد فیفا کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اس تمام تنازع کے باوجود بیلجیئن عوام نے اپنی قومی ٹیم ’ریڈ ڈیولز‘ سے اپیل کی کہ وہ ان حالات سے متاثر ہوئے بغیر میدان میں بہترین کھیل پیش کرے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید