• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران انتقال کر گئے

شاپور زدران— فائل فوٹو
شاپور زدران— فائل فوٹو

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال کی تصدیق کی ہے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا اور بھارت کے مقامی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے شاپور زدران کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاپور زدران کے جنازے کا اعلان خاندان والوں کی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔

وہ افغانستان کرکٹ کے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے تھے۔

افغانستان کے متعدد کھلاڑی بھارتی اسپتال میں شاپور زدران کی عیادت کے لیے جاتے رہے ہیں۔

شاپور زدران نے 44 ون ڈے، 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید