• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی دیکھی جا رہی ہے۔

بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1443 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 84 ہزار 812 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 83 ہزار 528 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 85 ہزار 215 کی بلند سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 86 ہزار 255 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے کم ہو کر 278 روپے 7 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید