• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں تصادم کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا

جامعہ کراچی میں تصادم کا مقدمہ تھانہ مبینہ ٹاؤن میں درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ زخمی طالب علم کی مدعیت میں متعدد افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، تصادم کے دوران کئی طلبہ زخمی ہوئے۔

مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کی مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ جامعہ کراچی میں تصادم کے بعد سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

پولیس نے کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا، طلبہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے طلبہ کو جیل بھیج دیا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی میں گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی قائم کر دی گئی۔

وزیر جامعات سندھ محمد اسماعیل راہو نے پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی 15 روز کے اندر اپنی رپورٹ سفارشات سمیت محکمہ جامعات و بورڈز سندھ کو پیش کرے گی، جامعہ کراچی اور تمام متعلقہ اداروں کو کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید