• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر لباس کی وجہ سے ایک بار پھر تنقید کی زد میں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر اپنے لباس کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو کی حالیہ قسط کے لیے جس لباس کا انتخاب کیا وہ سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کے لباس کو ’اولڈ فیشن‘ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے سرخ رنگ کی الہٰ دین شلوار کے ساتھ سفید رنگ کا ٹاپ پہننے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ پوائنٹڈ ٹو کٹن ہیلز پہنیں۔


ندا یاسر کی اس لباس میں تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین کی جانب سے انہیں ٹرول کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل عید کے موقع پر بھی اداکارہ کا انوکھا اور اولڈ فیشن لباس سوشل میڈیا پر مذاق بنا تھا۔

ندا یاسر لباس کے علاوہ اکثر و بیشتر اپنے بیانات کی وجہ سے بھی سوشل میڈیا پر صارفین کی تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید