کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمات میں ملزمہ انمول عرف پنکی پر فردِ جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔
عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمات کی مزید سماعت 2 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔
جیل ذرائع کے مطابق 6 مقدمات میں چالان اور گواہان کے بیانات کی نقول ملزمہ کو جیل میں فراہم کر دی گئیں، عدالتی احکامات پر عملے نے ذاتی طور پر دستاویزات ملزمہ تک پہنچائیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ انمول کے خلاف 2020ء، 2021ء اور 2022ء میں یہ مقدمات درج ہوئے تھے، ملزمہ انمول عرف پنکی ان مقدمات میں مفرور تھی۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گارڈن تھانے کے کیس میں گرفتاری کے بعد ملزمہ کو ان مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔