• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سابق اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کرلیا

سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ نے سابق اراکین اسمبلی کو بلیو پاسپورٹ دینے کا بل منظور کر لیا۔

سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے دی ممبرز آف پارلیمنٹ (سیلریز اینڈ الاؤنسز) ترمیمی ایکٹ 2026 پیش کیا گیا۔

بل کے مطابق سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو مفت آفیشل (بلیو) پاسپورٹ کا حقدار بنایا جائے گا، سابق ارکان پارلیمنٹ کے شریکِ حیات اور 28 سال سے کم عمر زیر کفالت بچے مفت بلیو پاسپورٹ حاصل کر سکیں گے۔

بل کے مطابق ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹریز اور ان کی فیملیز کو یہ سہولت پہلے سے حاصل ہے، سابق اراکینِ پارلیمنٹ کو بھی ریٹائرڈ وفاقی سیکریٹریز کے مساوی لایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید