• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: این 25 کراسنگ کے قریب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: گوگل ارتھ
فوٹو: گوگل ارتھ 

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں این 25 کراسنگ کے قریب کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ، دستی بم، موٹر سائیکل، موبائل فون برآمد ہوا، دہشتگردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کے خاتمے کے لیے افواج کا عزم غیر متزلزل ہے۔

علاوہ ازیں بلوچستان میں مانگی ڈیم پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کا فتنہ الخوارج کیخلاف مشترکہ ’’آپریشن شعبان‘‘ جاری ہے۔

نئی کارروائیوں میں مزید 5 خارجی ہلاک ہوگئے، مارے گئے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 57 ہو گئی، 5 جولائی سے اب تک مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 95 خارجی مارے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کو فضائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، آخری دہشتگرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم  شہباز شریف نے آپریشن شعبان کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی ​وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گرد ملک و قوم پر بوجھ ہیں، ان کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو کہیں بھی چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید