لاہور اور مرید کے میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ آندھی اور بارش سے مرید کے میں کئی فیڈر ٹرپ کرگئے اور بجلی بند ہوگئی۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔