بلوچستان حکومت نے لسبیلہ ڈویژن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ڈویژن میں لسبیلہ، حب اور آواران شامل ہیں، لسبیلہ ڈویژن کا ہیڈکوارٹر اوتھل میں قائم کیا گیا ہے۔
خضدار کی سب تحصیل سارونہ کی 2 یونین کونسلوں کو 2 مختلف اضلاع میں شامل کر دیا گیا ہے، ایک یونین کونسل کو ضلع لسبیلہ میں شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سارونہ کی دوسری یونین کونسل کو ضلع حب کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔