ٹیکسلا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا، دلہا جاں بحق اور دلہن کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلا مشروب پینے سے دلہا اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، جبکہ دلہن کی حالت تشویشناک ہے، پولیس پہنچی تو میاں بیوی نیم بے ہوش تھے۔
حکام کے مطابق پولیس ٹیم کے جائے وقوعہ پہنچنے پر دلہن کے اہل خانہ نے فائرنگ کی، واقعے کی ایف آئی آر تھانا ٹیکسلا میں درج کرلی گئی، 4 ملزمان گرفتار ہیں۔
پولیس کے مطابق نوجوان افضل اور مریم نے 3 ماہ قبل ٹیکسلا میں شادی کی تھی۔