• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: شیر باغ میں نایاب سفید شیرنی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی

—فوٹو: بشکریہ ایکس
—فوٹو: بشکریہ ایکس

بہاولپور میں شیر باغ میں نایاب سفید شیرنی کی موت کی وجہ سامنے آ گئی۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیرنی کی موت دل کی بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق شیرنی کا دل غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا پایا گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرنی صحت مند تھی، موت سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے، اس کی عمر 7 سال تھی، اسے 3 سال قبل لاہور سے شیر باغ لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیر باغ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ نایاب نسل کی سفید شیرنی پنجرے میں مردہ پائی گئی جس کے بعد موت کی وجوہات جاننے کے لیے اس کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید