حیدرآباد بائی پاس پر کارروائی کے دوران قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق مقدمہ انسپکٹر غفار جمالی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق دادو کی سرکاری زمینوں سے پیلو کےصدیوں پرانے درخت کاٹے گئے تھے۔ پیلو کے یہ درخت قانون کے تحت تحفظ یافتہ ہیں۔