پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3258 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 38 ڈالرز کم ہو کر 4073 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔