امریکا اور ایران کے درمیان جاری جوابی کارروائیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.68 ڈالرز یعنی 2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 84.98 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.65 ڈالرز یعنی 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 79.79 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں 9.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جو مئی 2020ء کے بعد ایک ہی دن میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔