کراچی میں آج کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود، موسم مرطوب اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔