• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 2 ہزار 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسیچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

شیئر بازار کا بینچ مارک 100 انڈیکس 2 ہزار 837 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 123 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2 ہزار 759 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس کی آج بلند ترین سطح ایک لاکھ 78 ہزار 421 رہی۔ 

حصص بازار میں 73 کروڑ شیئرز کے سودے 34 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 256 ارب روپے بڑھ کر 20 ہزار 39 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

تجارتی خبریں سے مزید