بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے انکشاف کیا کہ بچپن میں انہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اس پر برسوں خاموش رہے۔ تاہم اب وہ اسی لیے اپنے بیٹوں نرواں اور یوہان کو ہمیشہ والدین سے ہر بات کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔
سہیل خان کے مطابق اس تکلیف دہ تجربے کو انہوں نے کئی برس تک اپنے دل میں چھپائے رکھا۔ تاہم انکا کہنا ہے کہ بالغ ہونے کے بعد ہی انہوں نے اپنے والد کو اس واقعے کے بارے میں بتایا۔ جس پر میرے والد نے مجھ سے کہا کہ بیٹا تم نے یہ بات مجھ سے اتنے سالوں تک کیوں چھپائی۔ جس پر میں نے والد سے معذرت کی لیکن اس وقت مجھے شرم آتی تھی، تو مسئلہ یہ ہے غلطی میری تھی۔
57 سالہ سہیل نے یہ انکشاف حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے گفتگو کے دوران کیا۔ پروگرام میں بات ریگنگ، بُلیئنگ اور اس خوف پر ہو رہی تھی جو اکثر بچوں کو اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بولنے سے روک دیتا ہے۔
سہیل خان کے لیے یہ موضوع ایک ایسی تلخ یاد سے جڑا ہوا تھا جسے وہ طویل عرصے تک اپنے اندر دبائے بیٹھے رہے۔ سہیل خان کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی تجربے کی وجہ سے اب وہ اپنے بیٹوں سے ہمیشہ کھل کر بات کرتے ہیں اور انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ اگر زندگی میں کبھی بھی کسی قسم کی پریشانی، ہراسانی یا غلط رویے کا سامنا ہو تو وہ بلا جھجھک اپنے والدین سے بات کریں۔
ان کے مطابق خاموشی اختیار کرنے کے بجائے بروقت آواز اٹھانا اور مدد طلب کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ہمیشہ دونوں بیٹوں سے یہ پوچھتا ہوں کہ بیٹا کوئی چیز مجھ سے شیئر کرنے میں شرمانا مت کہ کوئی آپ کو تنگ کر رہا ہے کیونکہ یہ میرے ساتھ ہوچکا ہے۔